• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنیکا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک انرجی ڈرنک کمپنی کے ساتھ مل کر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کی شام کراچی کے مقامی ہوٹل میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اور ہیڈ کوچ معین خان نے اسپانسرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں پروگرام کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کو کیمپس کرکٹ کا نام دیا گیا ہے۔کوئٹہ نے ریڈ بل کے اشتراک سے بلوچستان میں ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر سے چھیانوے ٹیمیں کیمپس کرکٹ میں حصہ لیں گی بلوچستان کے آٹھ شہروں کی نمائندگی نمائندگی کریں گی۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے بلوچستان کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔جولائی میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے گیارہ کھلاڑیوں کے لئے ہائی پر فارمنس کیمپ لگایاجائے گا۔ جبکہ دو بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے قبل ہونے والے نمائشی میچوں میں شریک کیا جائے گا۔

تازہ ترین