• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

لاہور میں دہشت گردی کے خدشے پر پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہورسمیت تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیاہے۔

مراسلے میں آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔

ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین سمیت تمام اہم افراد کے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں اورامن میں خلل اورقانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیازکاروائی کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہاکہ سیاسی ریلیوں، جلسوں اور کارنرز میٹنگز کی سیکورٹی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں اورحساس حلقوں میں ڈولفن، پیرو اورکیوآر ایف سمیت پٹرولنگ فورسز کا ٹائم بڑھایا جائے۔

تازہ ترین