• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، جبوتی میں فری ٹریڈ زون بنانے سے گریز کرے، دبئی

چین، جبوتی میں فری ٹریڈ زون بنانے سے گریز کرے، دبئی

کراچی(نیوزڈیسک)خلیجی ریاست دبئی نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قرن افریقہ کے ملک جبوتی میں انٹرنیشنل فری ٹریڈ زون قائم کرنے سے اجتناب کرے۔ بصورت دیگر اس کو بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق دبئی کاکہناہےکہ جس مقام پر یہ ٹریڈ زون تعمیر کیا جا رہا ہے، وہ متنازع ٹرمینل ہے۔ یہ انتباہ براعظم افریقہ میں قائم کیے جانے والے سب سے بڑے فری ٹریڈ زون کے پہلے مرحلے کے شروع ہونے پر سامنے آیا ہے۔ جبوتی نے حال ہی میں دبئی کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کے ایک خصوصی معاہدے میں دی جانے والی رعایت کو ختم کیا تھا۔ جبوتی اور دبئی پورٹ کے ساتھ معاہدہ رواں برس فروری میں پچاس برس جاری رہنے کے بعد ختم ہوا تھا۔

تازہ ترین