• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ورلڈ کپ ، انگلینڈ اور بلجیم کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ کل کھیلا جائے گا

 ورلڈ کپ فٹ بال 2018ء کا تیسری پوزیشن کا میچ انگلینڈ اور بلجیم کے درمیان ہفتے کو سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کھیل مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

بلجیم اور انگلینڈجنہیں ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے فیوریٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا سیمی فائنل میں شکست کے بعدتیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ کیلئے نبردآزما ہوں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بلجیم اور انگلینڈ گروپ جی میں ساتھ تھیں اور بلجیم نے اسے گروپ میچ میں شکست دی تھی۔ اس لحاظ سے بلجیم کی ٹیم اس میچ میں انگلینڈ کے خلاف نفسیاتی برتری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بلجیم نے گروپ جی میں سب سے زیادہ 9 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست پوزیشن حاصل کی تھی۔ گروپ مرحلے کے بعد اسے ٹورمنٹ کی ٹاپ ٹیم قرار دیا رہا تھا۔

پری کوارٹر فائنل میں اس نے پری کوارٹر فائنل میں بلجیم نے جاپان کو جبکہ کوارٹر فائنل میں اس نے ٹاپ فیورٹ برازیل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن سیمی فائنل فرانس کے ہاتھوں شکست کے پہلی اور دوسری پوزیشن کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

بلجیم کی ٹیم 1986 ءکے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی تھی جبکہ انگلینڈ نے گروپ جی میں چھ پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ پری کوارٹر فائنل میں اس نے کولمبیا کو اور کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو ہرایا لیکن سیمی فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹاپ ٹو پوزیشن سے آئوٹ ہوئی۔

انگلینڈ کی ٹیم 28 سال کے بعد ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میںپہنچی تھی جہاں کروشیا نے اسے شکست دیکر فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹھکانے لگایا۔

تازہ ترین