• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز ‘کی ایمی ایوارڈز میں 22نامزدگیاں

ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز ‘کی ایمی ایوارڈز میں 22نامزدگیاں

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھر ونز‘ نے دھوم مچا دی ہے جس نے ایمی ایوارڈز میں 22نامزدگیاں حاصل کر لی ہیں۔


لاس اینجلس میں 70ویں ایمی ایوارڈ شوکی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا جس میں گیم آف تھرونز سیزن 7سب سے زیادہ کیٹیگریز کے لئے نامزد ہوئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر نشر کی جانیوالی مقبول تھرلرڈرامہ سیریز ’ویسٹ ورلڈ‘ رہی جس کوایمی ایوارڈز میں 21نامزدگیاں ملی ہیں۔

نامور ستاروں سے سجا یہ میلہ لاس اینجلس میں 17ستمبر کوسجنے کیلئے تیار ہے جس میں ستاروں کی بڑی تعداد شرکت کر نے کیلئے بھرپور تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہونیوالے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے ’ای ویژن اکیڈمی‘ کی جانب سے 70 ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض کولن جوسٹ اور مائیکل شی نبھائیں گے۔

امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر نشر کی جانیوالی مقبول تھرلرڈرامہ سیریز ’ویسٹ ورلڈ‘ کو ایمی ایوارڈز میں 21نامزدگیاں ملی ہیں ایمی ایوارڈز کی یہ تقریب 17ستمبر میں امریکی شہر لاس اینجلس میں مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں سجے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین