• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ انتخابی جلسہ دھماکا، یورپی یونین، سعودی عرب کی مذمت

یورپی یونین اور سعودی عرب کی مستونگ دھماکے کی مذمت

یورپی یونین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے مستونگ میں انتخابی جلسے میں ہونے والے خودکش دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یورپی یونین نے دھماکےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کی مکمل تفتیش کی اشد ضرورت ہے، توقع ہے کہ پاکستانی حکام انتخابی سرگرمیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مستونگ میں ہونے والے دھماکے کو دہشت گرد اور انتہا پسندانہ عمل قرار دیا گیا ۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ یقین دلایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں سعودی عرب پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شہر مستونگ میں ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں نوابزادہ سراج رئیسانی جیسے ہی شرکت کے لیے پہنچے وہاں پہلے سے موجود ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس سانحے میں سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین