آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍صفر المظفّر 1440ھ 22؍اکتوبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں جہاں سرگرم ہیں وہیں عالیہ بھٹ کیلئے بھی رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

 عالیہ بھٹ کیلئے رنبیر کپور کے بغیر رہنا مشکل

یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی فلم اے دل ہے مشکل کا ٹائٹل سونگ اے دل ہے مشکل گا رہی ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاندار پرفارمنس کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ نے ایک اومنٹ ایونٹ کے دوران دی تھی جسے اُس وقت بھی تمام شرکاء نے بیحد سراہا تھا اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے بالی ووڈ اداکار نبیر کپور سے جوڑا جا رہا ہے۔


واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہو رہے ہیں اور دونوں کی مختلف مواقعوں پر کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ دنوں اکثر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں ۔

تاہم شادی کے حوالے سے دونوں کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی دوسرے جانب بھارتی میڈیا پر دونوں کی 2020میں شادی کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید