• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو مفید شہری بنانے کے لئے مدد کی جائےگی، بریگیڈیئر(ر) حارث نواز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت معذور افراد کو مفید شہری بنانے کے لئے ایسی پالیسیاں بنا رہی ہے کہ یہ افراد اپنی زندگی باعزت طور پر گذار سکیں اس مقصد کے لئے معذور افراد کے لئے ملازمتوں کے کوٹے کو نہ صرف یقینی بنایا گیا ہے بلکہ اس کوٹے کو دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد بھی کیا گیا ہےجبکہ اس کوٹے پر مؤثر عملدرآمد کے لئے حکومت کی جانب سے تمام سرکاری اور نجی اداروں کوہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے خصوصی تعلیم،سماجی بہبود،ورکس اینڈ سروسز اور جیل خانہ جات بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نےفلاحی ادارے دارالسکون کے دفتر میں معذور افراد کے لئے منائے جانے والےعالمی دن کے موقع پر سیمینار بعنوان " تبدیلی کا عمل " سےخطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے سینیٹر انور لعل ڈین، دارالسکون کی انچارج سسٹر رتھ لیوس، معروف اداکار طلعت حسین، ڈاکٹر قاضی محمد واثق، ڈاکٹر سراج الدولہ،ناز بلوچ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین