• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکے بعد دیگرے بم دھماکے انتخابات کیخلاف سازش ہیں، قاری عثمان

کراچی (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر اور پی ایس 114 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قاری محمد عثمان نے بنوں ،پشاور اور مستونگ میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پے در پے حملے انتخابات کے خلاف سازش ہیں، یوں محسوس ہورہا ہے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی تھی بلکہ دہشت گرد منظم ہو رہے تھے، نگران حکومتوں کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،انتخابات کیلئے پرامن فضا قائم کرنی ہوگی،چیف جسٹس، نگران وزیر اعظم اور وزرائے اعلی انتخابات کے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کو یقینی بنائیں ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے،وہ اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر سید اکبر شاہ ہاشمی ،انجینئر سلیم خان، انجینئر عبدالقیوم ،عزیز الرحمن عزیز ،مولانا عمر فاروق، سید اشرف شاہ شیرازی اور دیگر رہنما ء بھی موجود تھے ، قاری محمد عثمان نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کامیابی کے بعد ملک میں نفاذ اسلام کے ذریعہ ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔

تازہ ترین