• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ دیوانی کے نئے رولزکو 3اضلاع کی عدالتوں میں نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگارخصوصی)ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو پنجاب کے3اضلاع کی عدالتوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایشو فریم ہونے تک مقدمے کو ٹرانسفر نہیں کیا جائیگا، فریمنگ پرسماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی ، پائلٹ پراجیکٹ سے وابستہ 3اضلاع قصور ،مظفر گڑھ اور جہلم کے ضلعی ججز کو نئے رولز کے نفاذسے متعلق تربیت دی جائیگی ، چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 28جولائی کو پائلٹ پراجیکٹ کی لانچنگ کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کر ینگے،لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس انوارالحق ،ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی کے ممبرجسٹس شاہد کریم اور سینئیر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری نے ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کے نفاذ سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کی،کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ضابطہ دیوانی کے نئے رولز کو حتمی منظوری کے لئے پنجاب کابینہ کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین