• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف ورکرز کنفیڈریشن کااحتجاجی جلوس

لاہور (نیوزرپورٹر)مستونگ ، پشاور اور بنوں میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں اوربچوں کے بہیمانہ قتل اور زخمی کرنے کے خلاف آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام احتجاجی جلوس نکالا اور شہید ہم وطنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کی مذمت کی- اس موقعہ پر تمام محب الوطن قوتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ انسانیت کے خلا ف اس جرم اور پاکستان کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے متحد ہوکر جدوجہد کو کامیاب بنائیں اس مظاہرہ کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی ان کے ساتھ روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری، نیاز خان، خوشی محمدکھوکھر،سعید گجر، چوہدری محمد انور اور دیگر نمائندگان شامل تھے اس موقعہ پر محنت مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ دہشت گردی سے شہید اور زخمی ہونے والے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 جولائی کو ملک بھر میں "یوم سوگ" منائیں گے۔ اس موقعہ بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے خطا ب کرتے ہوئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی لعنت کو دور کرائے ملک میں امن ، محبت اور اسلامی جمہوری نظام کے قیام کی جدوجہد کامیاب کریں ۔
تازہ ترین