• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نوازکی گرفتاری سے انصاف کا پرچم بلند ہوا، پیر شیراز حسین

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی وطن واپسی اور پھر ان کی گرفتاری سے ملک میں انصاف کا پرچم بلند ہوا،ہم نیب عدالت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اوران اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اب احتساب کے اس عمل کو رکنا نہیں چاہئے اوراحتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نواز شریف کو جیل بھیجا گیا اسی طرح ان تمام عناصر کو بھی اسی طرح عبرت کا نشان بنایا جائے جنہوں نے ملک میں کرپشن کی ہے۔
تازہ ترین