• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کا دن اور آپ کا برج

برج جدی

برج جدی کے حامل افرادآج اپنے معاملات میں کسی کو مداخلت کاموقع فراہم نہ کریں ،وہ اپنے پیاروں کے ساتھ سفر کی منصوبہ بندی کو عمل جامعہ پہنا سکتے ہیں تاہم دستیاب وسائل کو مد نظر رکھنا ہوگا۔وعدہ خلافی سے بچنے کیلئے غیر ضروری وعدے نہ کریں ۔

برج دلو

برج دلوکے حامل افرادجذبات کو قابو میں رکھیں جذبات کا اظہارآپ کیلئے مسائل کا سبب بن سکتا ہے،محتاط رہ کر آنے والی اپنی مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔مالی نقصان کے احتمال کا خدشہ ہےتاہم اپنی دانش سے اس ممکنہ مالی نقصان سے بچنے کا سامان کرسکتے ہیں۔

برج حوت

برج حوت کے حامل افراد اپنی ترجیحات طے کریں ،آپ کیلئے کیا چیزبہتر ہے اور اس کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔غیر ضروری سوچ سے بچین ،دبائو سے نکلیں اور اپنے معمولات کو سہل بنائیں۔جلد بازی سے بھی حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں۔

برج حمل

برج حمل کے افراد آج کسی کام کے شروع کرنے سے پہلے ہی اس کے منفی اثرات کا سوچ کر وہ کام نہ چھوڑیںاور کسی تذبذب کا شکار نہ ہوں۔پہلے سے ترتیب دیا ہوا کوئی پروگرامخواہش کے بر عکس تبدیل ہوسکتا ہے۔اپنے پیاروں کی دل شکنی سے بچیں۔

برج ثور

برج ثورکے حامل افرادبحث اور تکرار سے بچنے کی کوشش کریںنقصان کے احتمال کا خدشہ ہے،اپنی رائے کا برملا اظہار بھی پریشانیوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔غیر متوقع آمدنی کا حصول ممکن ہے،غیر ضروری خدشات کا ہر گز شکار نہ ہوں ۔اپنی خرابیوں کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹھرائیں۔

برج جوزا

برج جوزا کے حامل افراداپنی شخصیت میں کس طرح بہتری لاسکتے ہیں اس کے لئےعملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔کسی مجع یارش والی جگہ جانے سے اجتناب کریں،پیسہ کمانے کا شورٹ کٹ تلاش کرنے میں وقت کا زیاں نہ کریں۔ٹکرائو سے بچیں،غلط فہمیوں کا شکارنہ ہوں۔

برج سرطان

برج سرطان کے حامل افرادآج مایوسی کا شکار ہو کر اور نئی الجھنوں میں پھنس سکتے ہیں،خود کو ذہنی دبائو سے بچائیں،کسی تلخی کا سامنا ہو سکتا ہے،جذبات میں بہہ کر نقصان سے بچنا ممکن ہےلیکن جذبات کو قابو میں رکھنا شرط ہے۔

برج اسد

برج اسد کے حامل افراد آج کے دن محتاط رہیں کاروبار میں نقصان ہو سکتا ہے،کاروباری حالات آپ کے حق میں نہیں ان پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اپنے معاملات کومحتاط انداز میں آگے بڑھائیں۔

برج سنبلہ

برج سنبلہ کے حامل افراد کسی بھی حالات میں اپنی سوچ کو مثبت رکھیں،منفی سوچ سخت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔اپنی کنفیوژن کو دور کر لیں کسی نئی مشکل میں مبتلا کرسکتی ہے۔خطرات مول نہ لیں۔

برج میزان

برج میزان کے حامل افراد اپنی سادگی کے باعث کسی قانونی مشکل میں پھنس سکتے ہیں،پر سکون رہیں اور دوسروں کو بھی پر سکون رہنے دیں یہ یہ سب کے حق میں بہترہے،اپنے معاملات خود طے کریں،مشاورت ضروری ہے تاہم فیصلے آپ کو خود کرنے چاہئیں۔

برج عقرب

برج عقرب کے حامل افراد کو آج کا دن انتہائی محتاط انداز میں گزارنا ہوگا ،اپنوں سے تلخیاں ہو سکتی ہیں،بحث و تکرار سے بچیں،احتیاط سے ان مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔غیر ضروری بحث و مباحثے سے گریز کریں ۔ شراکت داری م۸یں رکاوٹ پید اہو سکتی ہے۔

برج قوس

برج قوس کے حامل افراد مشکل حالات کو اپنے اوپر طاری نہ کریں ،اپنے مفادات کا بھی خیال رکھیں ۔اپنے آپ کو ذہنی الجھنوں سے بچائیں اپنے جذبات کا دل کھول کر اظہار کریں۔بزرگوں کی رائے آپ کو بڑا فائدہ پہنچا سکتی ہے۔اپنے کام انتہائی توجہ،محنت اور لگن سے سر انجام دیں۔

تازہ ترین