• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت نے شہباز شریف کے خط کا جواب دےدیا

نگراں حکومت نے شہباز شریف کے خط کا جواب دےدیا

نگراں حکومت نے نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیاہے، جواب میں لکھا ہے کہ سابق حکومت جو سہولیات اپنے دور میں دے رہی تھی نگراں حکومت بھی وہ ہی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ سابق حکومت قیدیوں کوجوسہولتیں دےکرگئی وہی سہولتیں اب بھی دی جارہی ہیں ۔سابق حکومت نے جیلوں میں جوغسل خانے دیئے تھے وہی نگراں حکومت بھی دے گی۔

نگراں وزیرقانون پنجاب ضیاءحیدررضوی کا کہنا ہے کہ معاملات بہتر کرکے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں،اگر جیل کے غسل خانوں کی حالت اچھی نہیں ہے تو سابق حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہئے تھی۔

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اورمسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کی شکایت پر کوجیل میں سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہو ئے خط لکھا تھا۔

تازہ ترین