• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،عمران خان

الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں،خبیرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس(ر) دوست محمد خان جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے مل گئے ہیں۔

نتھیاگلی ،ایوبیہ میں خطاب کے دوران عمران خان نے خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت پرغیر جانب دار نہ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اکرم خان درانی اور مولانا فضل سے وزیراعلیٰ کے پی مل گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو 25 جولائی کےدن نکلنا ہوگا ، شہباز شریف کو بھی اڈیالہ جانا ہے،انہوں نے مجھ پر 32 ایف آئی آر کٹوائیں، ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیرجانب دار کیا۔

عمران خان نے گلیات سے پوچھا کہ بتائیں 5سال میں ان کی زندگی میں کیا بہتری آئی ؟کیا آپ کے حالات مری سے بہتر ہیں؟یہاں کی خوبصورتی کا مقابلہ سوئٹز لینڈ بھی نہیں کرسکتا، اقتدار میں آکر گلیات میں ہر سال 4نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے ۔

تازہ ترین