مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف کا میاں نوازشریف کے استقبال کا ڈرامہ خود خواجہ آصف نے بے نقاب کردیا ہے ۔
گجرات میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مشکل وقت میں لوگوں کو تنہا چھوڑ دینا مسلم لیگ ن کا وتیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے، وہ مسلم لیگ ق میں آنےوالوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ 25جولائی کو عوام نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ مسترد کردیں گے۔