• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلف رچرڈ نے بی بی سی کے خلاف پرائیویسی کیس جیت لیا

لندن( نیوز ڈیسک) معروف گلوکار کلف رچرڈ نے کم وبیش 4سال طویل قانونی جنگ کے بعد بی بی سی کے خلاف پرائیویسی کیس جیت لیا ہے جس کے بعد اب ان کو2لاکھ 10ہزار پونڈ ہرجانہ ادا کیا جائے گا، بی بی سی نے خبر دی تھی کہ گلوکار کے خلاف بچے پر جنسی حملے کے الزام کی تفتیش ہورہی ہے ، یہ فیصلہ بدھ کی صبح دیا گیا، بی بی سی نے یہ خبر نشر کی تھی کہ سائوتھ یارک شائر پولیس نے بچے سے جنسی زیادتی کے حوالے سے گلوکار کے گھر کی تلاشی لی ہے ۔اس فیصلے میں پولیس کی تفتیش کے حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹنگ کے طریقہ کے بارے میں غیرمعمولی اثرات رونما ہوں گے ،کوئی چارج نہیں لگایاگیاہے، جسٹس مان نے رچرڈ کو ایک لاکھ 90 ہزار پونڈ ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا جبکہ انھیں بی بی سی کی جانب سے اس خبر کو رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی سکوپ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کرکے مزید نقصان پہنچانے پر مزید 20ہزار پونڈ ادا کرنا ہوں گے،جبکہ اس خبر کی وجہ سے گلوکار رچرڈ کی بکنگ منسوخ کئے جانے کےسبب ہونے والے مالی نقصانات کے حوالے سے ہرجانے کا فیصلہ بعد میں کیاجائے گا۔جج نے فیصلے میں لکھاہے کہ ہرجانے کی فیصد35رقم سائوتھ یارک شائر پولیس اور65فیصد رقم بی بی سی کوادا کرنا ہوگی۔جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بی بی سی نے یہ خبر سنسنی خیز انداز میںنشر کلف رچرڈ فیصلہ سننے کیلئے اپنی دوست گلوریا ہنی فورڈ ور پال گمباسینی کے ساتھ عدالت میں موجود تھے ۔
تازہ ترین