• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت ، اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 2 عمارتیں گر گئیں ، 3 افراد ہلاک

بھارت ، اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 2 عمارتیں گر گئیں ، 3 افراد ہلاک

نئی دہلی ( رائٹرز ) دہلی سے متصل اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات 2 چھ منزلہ عمارتیں گر گئیں.


جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ مزید کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ پولیس نے بلڈنگ کے مالک سمیت 3 افراد کو حرا ست میں لے کر تحقیقات کا آ غاز کر دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق عمارت میں 12 مزدور مو جود تھے ، جن کی تلاش جاری ہے ۔ جب کہ یہ عمارتیں کچھ برس قبل غیر قانونی طور پرتعمیر کی گئی تھیں جن میں ابھی تک چند خاندان ہی آباد ہو ئےتھے ۔

پولیس نے مقامی حکومت کی منظوری کے بغیر عما ر ت کی تعمیر کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

تازہ ترین