• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا گوگل پر 4.3ارب یورو کا جرمانہ

برسلز ( نیوز ڈیسک ) یورپی یونین نے گوگل پر چینی اور جنوبی کوریائی کمپنیوں کے ساتھ خفیہ معاملات طے کرنے کا الزام عائد کرکے 4.3ارب یورو جرمانہ عائدکر دیا ہے ۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ گوگل نے سام سنگ اور ہواوئے کے ساتھ موبائل میں گوگل کا سرچ انجن اور برائوزر کروم سافٹ ویئر کا حصہ بنانے کے معاملات طے کئے ۔ جس کی وجہ سے اس کے حریف اداروں کو نقصانات اٹھانے پڑے ۔ اس بنا پر امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل کو یورپی یونین کی طرف سے 4.3 ارب یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ یہ جرمانہ گوگل کے اپنے کاروباری غلبے کو غلط استعمال کرنے اور اینڈرائڈ موبائل فون سسٹم کے حریف اداروں کے خلاف اقدامات کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ یورپین یونین کے اینٹی ٹرسٹ شعبے کی جانب سے گوگل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی طاقتور پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں جن میں جنوبی کوریا کی سام سنگ اور چین کی ہواوئے کمپنیاں شامل ہیں کے ساتھ معاملات طے کرکے ان کو اپنےموبائل فون میں گوگل کا براؤزر کروم پہلے سے انسٹال کرنے اور سرچ انجن کو سافٹ وئیر کا حصہ بنانے پر آ مادہ کیا تھا ۔

تازہ ترین