• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا، آئی ایس پی آر


پاک فوج کی تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید

پاک فوج کی جانب سے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردیدکی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کسی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے، شہری جعلی خبروں سے خود کو بچائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف شہروں سے متعلق جھوٹے تھریٹ الرٹس گردش کر رہے ہیں، مستقبل میں آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حوالےسے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کا پروپیگنڈا خوف وہراس پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔

آئی ایس پی آر نے شہریوں سے اس ضمن میں یہ بھی کہا ہے کہ تصدیق شدہ خبر کے لیے آئی ایس پی آر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین