• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چہرے پرجچنے والے سن گلاسز کا انتخاب

موسم گرماشروع ہوتے ہی سن گلاسز فیشن کے ساتھ ساتھ ضرورت بھی بن جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ انھیں تراوٹ بھی بخشتے ہیں۔ اس کے علاوہ خوبصورت ڈیزائن کے سن گلاسزفیشن کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو پر کشش بناتےہیںمگر ان کا انتخاب اتناآسان نہیں ہوتا۔ ا سن گلاسز کا انتخاب کرتے وقت فیشن پر ضرورنظر رکھیں مگر فیش وہ اپنائیں جو آپ کےچہرے کی ساخت کےمطابق ہو۔ چہرے کی ساخت کے مطابق سن گلاسز کا انتخاب انسان کی شخصیت کومتوازن اور پرکشش بناتا ہے۔

چہرے کی ساخت جانیے

اکثر خواتین کو یہ نہیں پتہ ہوتا ان کے چہرے کی ساخت کیا ہے۔ ہر کسی کے چہرے کی ساخت مختلف ہوتی ہے مثلاً گول، بیضوی، مستطیل، ڈائمنڈ، چوکور یا تکون۔ سن گلاسز کے انتخاب سےپہلے یہ جان لیں کہ آپ کے چہرے کی ساخت کیاہے، اس کا ایک طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

چہرے کی ساخت معلوم کرنے کے لیے بالوں کی پونی باندھ لیں تاکہ بال منہ پر نہ آئیں۔ ایسا مارکرلیں جس کا نشان دھونے سے صاف ہوجائے، اس کے علاوہ لپ اسٹک ،صابن کا چھوٹا سا ٹکڑا یا پینسل لیں اورآئینے سے دوقدم دور کھڑی ہوجائیں، اس کے بعد ٹھوڑی سے آؤٹ لائن بناناشروع کریں اور ہیئر لائن پر اختتام کیجیے۔ اب آؤٹ لائن بنانے کے بعد آئینے میںدیکھیں کہ آپ کا چہرہ کس ساخت کا ہے، یہ بس ایک دفع کی محنت ہے۔ آئیے اب یہ جانتے ہیں کہ چہرے کی کس ساخت پر کون سے سن گلاسزاچھے لگتے ہیں۔

گول چہرہ

اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو گول فریم والے سن گلاسز کا استعمال ہر گز نہ کریںکیونکہ اس طرح آپ کا چہرہ مزید گول محسوس ہوگا۔ ایک امریکی چشمہ ساز کمپنی کے سینئر ڈائریکٹرپیٹی ہینلن کے مطابق اگر آپ کا چہر ہ امریکی اداکارہ جینیفر گوڈ ون اورمائیکل ولیم کی طرح گول ساخت کا ہے تو مستطیل (Rectangular)یا زاویہ دار(Moulding) فریم والے سن گلاسز کا استعمال آپ کے چہرے کی گولائی کم کرنےاور اسے طویل دکھانے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتاہے۔

بیضوی چہرہ

اگر آپ کے چہرے کی لمبائی، چوڑائی سے زیادہ ہے اور ٹھوڑی، پیشانی کے مقابلےمیں کم ہے تو آپ کا چہرہ بیضوی ہے۔ بیضوی چہرے کو ’پرفیکٹ فیس شیپ‘کہا جاتا ہے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن اور امریکی اداکارہ کیری واشنگٹن کا چہرہ بھی بیضوی ہے۔ چہرے کی ایسی ساخت کے حامل افراد پرہر قسم کے سن گلاسز جچتے ہیںتاہم بہتر ہے کہ آپ اپنے لیے اوول ،مستطیل ، اینگیو لریا وے فیرر(wayfarer)فریم والے سن گلاسز کا انتخاب کریں۔ سن گلاسز کے یہ فریم آپ کے خم دارچہرے کو بیلنس کرنے میں بہترین ثابت ہوںگے۔

چہرے پرجچنے والے سن گلاسز کا انتخاب

چوکور چہرہ

اگر آپ کا چہرہ چوکوریعنی جبڑے کی لائن مضبوط اور نمایاں ہے، ساتھ ماتھے سے لے کر ٹھوڑی تک چہرے کا ہر نقش بھی نمایاںہے توامریکی اداکارہ اور پروڈیوسرسلمیٰ ہائیک اور کیمرون ڈیاز کی ساخت آپ کےچہرے جیسی ہے۔ آپ کے لیےگول یا پھراوپر سے چوڑے اورنیچے سے گول فریم والے سن گلاسز کا انتخاب مناسب ہے۔ ایسے سن گلاسز آپ کے چہرے کی چوڑائی کوکم دکھاتےہوئے اسے گولائی والالُک دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مستطیل چہرہ

مستطیل چہرہ رکھنے والے افراد کا چہرہ لمبا ہونے کے ساتھ ساتھ چوڑا اور نقوش باریک ہوتے ہیں۔ ایسی خواتین چہرےکو بیلنس کرنے کے لیے بڑے فریم والے سن گلاسز کا استعمال کریں تو بہترین ہے۔ مستطیل چہرہے کی حامل خواتین کو چاہیے کہ چھوٹے اور پتلےفریم والے سن گلاسز کے بجائے چوڑے،گول یا بڑے بڑے فریم والے سن گلاسز استعمال کریں۔

دل نما یا تکون چہرہ

اگر آپ کا چہرہ دل کی شکل کایا تکون ہے تو آپ کے لیےخوشی کی بات یہ ہےکہ امریکی اداکارہ ہیلی بیری،اور زویی دسچنل کا چہرہ ’ہارٹ شیپ‘ ہی ہے۔دل نما چہرہ رکھنے والی خواتین کے لیے وے فیرر، ایواتار اور گول فریم والے سن گلاسزکا انتخاب بہتر ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ ان پر فریم کے بناسن گلاسز بھی خوب جچتے ہیں۔

تازہ ترین