• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلما ن کے مکمل ایما ن کے لیے نبی کریم ؐ محبت سے شر ط وال

ہالینڈ کی ڈائری…راجہ فاروق حیدر
ہا لینڈ میں گیارہ لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جو کہ یہاں کے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہا لینڈ ایک لبرل ملک کے طورپر دنیا میں مشہور تھا۔ نائن الیون کے بعد یہاں اسلام کے خلاف منفی سوچ رکھنے والے افراد میں اضافہ ہوا کیونکہ سالہائے گذشتہ میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جن سے یہاں آباد مسلم کمیونٹی اور دنیا بھر میں ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد مسلم کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی۔ ان دنوں پھر مسلم کمیونٹی کو ایسا ہی حساس اور سنگین مسئلہ درپیش ہےہا لینڈ کے سیاستدان ویلڈر نے رحمت للعالمین حضور نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر گستاخانہ خاکوں کا عالمی مقابلہ کروانے کا عندیہ دیا ہے، امت مسلمہ کیلئے یہ بہت تکلیف دہ عمل ہے جبکہ ایک مسلمان کے لئے آپ ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا اور مکمل ایمان کیلئے حضور پاکﷺ کی محبت شرط اول ہے۔ اس وقت دنیا ایک گلوبل ولیج ہے، اس میں مذاہب کے تصادم کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسی بیہودہ حرکات اور اشتعال انگیزی کسی بھی معاشرے میں باہمی نفرتوں کا باعث بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس وقت یورپی پارلیمنٹ اور دیگر ایوانوں میں مسلمانوں ممبران موجودہیں جب کہ قدر آور علمائے کرام کی بھی کمی نہیں۔ہا لینڈ میں بسنےوالے مسلمانوں کو بھی اپنے اپنے حلقے کے ممبر آف پارلیمنٹ کو مل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہوگا تاہمہالینڈ میں مقیم علمائے کرام اورکمیونٹی رہنمائوں کو آپس میں مل بیٹھ کر کوئی لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا جس میں امن پسندی کے دائرے میں اپنا احتجاج ریکارڈ ہو۔
وطن عزیز پاکستان میں آنے والے دنوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات انعقاد پذیر ہو رہے ہیں۔ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے الیکشن مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور نگران حکومت سے امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کی درخواست کی۔ تارکین وطن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ وہ با صلاحیت اور باکردار قیادت کو سامنے لائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اوروطن عزیز ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو اور کرپشن، لوٹ کھسوٹ کا مکمل خاتمہ ہو۔ وہ مقاصد حاصل ہوں جس کیلئے مملکت خداداد پاکستان حاصل کیا گیا جہاں خوشحالی اور انصاف کا بول بالا ہو۔تارکین وطن کا کہنا ہے کہ آج تک جو بھی حکومت آئی انہوں نے تارکین وطن کو مسائل کے حوالے سے سبز باغ ہی دکھائے۔ تاہم مسائل کے حل کا سنجیدگی سے تدارک نہ کیا گیا اور نہ ہی تارکین وطن کو ملک کی معاشی حالت سنوارنے میں ادا کئے کردار کو سراہا گیا لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ چھرانے کیلئے جو کمیشن بنائے ، انہوں نے بھی پاکستان کےخزانے سے بے تحاشہ مراعات حاصل کیں، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لوٹا اور کوئی کارکردگی بھی نہ دکھا سکے۔ اللہ کرے وطن عزیز پاکستان میں انتخابات پرامن ہوں اور اس کے نتیجے میں خوف خداوالی ایماندارقیادت سامنے آئے جو وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرسکے۔
تازہ ترین