• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہر کوئی راتوں رات امیر بننے کی ڈور میں لگا ہوا ہے۔ خوف خدا سے عاری، حلال و حرام سے بے خبر ہو گئے ہیں۔ منافع خور مافیا نے عوام کو ناقص، گھٹیا اور مضر صحت اشیاء خورونوش فروخت کرکے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ وطن دشمن عناصر برائیلر مردہ بیمار اور سٹیرائزڈ خوراک سے پرورش کیا ہوا بازار میں فروخت کر رہا ہے جس سے ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بڑھ رہا ہے۔ دودھ خالص نایاب ہے، دودھ دینے والے جانوروں کو زیادہ دودھ کیلئے ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور مصنوعی دودھ بنانے کیلئے خشک دودھ اور ڈبہ بند دودھ میں مضر صحت کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں ۔ ایسے سنگدل اور بےرحم وطن دشمن عناصر کو کڑی سے کڑی سزائیں دی جانی بہت ضروری ہے۔
(ثناءجاوید)
sanajaved@gmail.com
تازہ ترین