• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
والہانہ

شاعر:باقی احمد پوری

صفحات: 192، قیمت: 500روپے

ناشر:زربفت پبلی کیشنز، خالد ایجوکیشنل سینٹر، غزنی اسٹریٹ، لاہور

باقی احمد پوری کا یہ گیارہواں مجموعۂ کلام ہے، جس کا انتساب انہوں نے اپنے استاد مولانا ماہرالقادری کے نام کیا ہے۔ اس مجموعے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نقّادوں کی ارا سے آزاد ہے، اس سے ان کی خوداعتمادی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ باقی احمد پوری کی شاعری کا رنگ بہت زیادہ قدیم ہے، نہ بہت زیادہ جدید، لیکن اس میں اپنی جانب متوجّہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ 

ایک ایسے دَور میں جب اکثر شعراء جدیدیت کی رَو میں بہے چلے جا رہے ہیں، باقی احمد پوری نے خود کو ادب کی کلاسیکی روایت سے جوڑ رکھا ہے۔ یہی ان کی شاعری کی خصوصیت ہے، کتاب کا سرورق خُوب صُورت اور دِل پزیر ہے۔ طباعت و اشاعت بھی معیاری ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین