مرتّب:سیّد اقبال حسن رضوی
صفحات: 104، قیمت: 200روپے
ناشر:جنرل نالج اکیڈمی، E-15،کے ڈی اے فلیٹس,فیز1شادمان ٹاؤن، کراچی
ادیبوں اور شعراء کی معاصرانہ چشمک کے حوالے سے دِل چسپ واقعات اور لطائف مرتّب کرنے کی ابتدا کس نے کی اور پہلی کتاب کون سی تھی، یہ معلوم کرنا تحقیق نگاروں کا کام ہے، لیکن ایسی کتابیں اِک مدّت سے چھپ رہی ہیں کہ مرتّبین اور ناشر حضرات اسے ایک بے حد آسان کام سمجھتے ہیں اور حقوقِ دانش کا مسئلہ بھی آڑے نہیں آتا، لیکن اس کتاب کے مرتّب کہتے ہیں کہ وہ دورانِ مطالعہ ادبی لطائف ایک ڈائری میں لکھ لیا کرتے تھے۔ بعدازاں مزید ادبی لطائف اکھٹے کر کے انہیں کتابی شکل دی ہے، لیکن عام طباعتی معیار کی اس مختصر کتاب کی قیمت مقابلتاً زیادہ ہے۔