• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہزار کفن کی بات ڈپٹی کمشنر پشاور کے گلے پڑ گئی


ایک ہزار کفن کی تیاری کی بات ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے گلے پڑ گئی ،ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور لوگ شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر یہ وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ایک ہزار کفن کی بات ڈپٹی کمشنر پشاور کے گلے پڑ گئی

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ الیکشن کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہو ئے خود اعتمادی کا اتنا شکار ہو گئے کہ انہوں نےکہا کہ خدانخواستہ اگر کوئی بڑا ڈیزاسٹر ہوتا ہے تو ہم نے اس کی بھی تیاری کر لی ہے اور ہم نے ایک ہزار کفن بھی تیار کرالئے ہیں اگر کوئی بڑی کارروائی ہو گئی تو ایک ہزار کفن کام آئیں گے ۔

اس کانفرنس کی وڈیو سامنے آنے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وضا حتی بیان بھی دیا کہ ’’میری بات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی ‘‘ تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں کے غم و غصے کا اظہار جاری ہے۔

تازہ ترین