لاہور(نیوز ایجنسی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے 22مقامات پر قبضے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ اس ضمن میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ازخود کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت توہین عدالت کی درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ عدالت عظمی کی جانب سے ایل ڈی اے کی اراضی پر 22 قابضین کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ قبضہ واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا تو قابضین نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔