• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصدیق شدہ نتیجہ نہ دیا تو احتجاج کرینگے، فیصل سبزواری

تصدیق شدہ نتیجہ نہ دیا تو احتجاج کرینگے، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں تصدیق شدہ نتیجہ دینے سے انکار کررہا ہے ،اگر عملے نے نتیجہ نہ دیا توہم تمام پولنگ اسٹیشن کے باہر احتجاج کریں گے ۔

یہ بات فیصل سبزواری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے تصدیق شدہ نتیجہ نہیں دے سکتے جبکہ حلقہ بندیوں میں پری پول دھاندلی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج انتخابی عمل کے دوران گلزار ہجری میٹروول این اے 249 صلاح الدین اسکول پولنگ اسٹیشن 89 سے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال دیاگیا تھا۔

تازہ ترین