• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ تصور نہیں کرسکتے ہم ان کے کتنے نزدیک ہیں،آئو جنگ شروع کرو ختم ہم کرینگے،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی

ٹرمپ تصور نہیں کرسکتے ہم ان کے کتنے نزدیک ہیں،آئو جنگ شروع کرو ختم ہم کرینگے،ایرانی جنرل قاسم سلیمانی

کراچی(جنگ نیوز/رائٹرز)ایرانی جنرل سلیمانی نے امریکا کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینا میرا فرض ہے، ٹرمپ تصورنہیں کرسکتے ہم انکے کتنے نزدیک ہیں،آئو جنگ شروع کروختم ہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ایک فوجی کی حیثیت سے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینا میرا فرض ہے اگر وہ دھمکیوں کی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ مجھ سے بات کریں، ٹرمپ ہمیں چند ملکوں کی طرح قیمت چکانے کی دھمکی دیتے ہیں،یہ نائٹ کلب اور جوئے کے اڈوں کی زبان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک فوجی کی حیثیت سے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینا میرا فرض ہے اگر وہ دھمکیوں کی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ مجھ سے بات کریں ناکہ صدر حسن روحانی سے ایسی بات کریں۔ایرانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے نزیدک ہیں جہاں آپ سمجھ بھی نہیں سکتے،آئیں ،ہم تیار ہیں۔اگر آپ جنگ شروع کرینگے تو ہم اسے ختم کردینگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں براہ راست حسن روحانی کو کہا تھا کہ امریکا دوبارہ دھمکیاں نہ دے یا پھر ایسا انجام ہوگا جیسا کہ تاریخ میں ہوا تھا۔اس سے ایک روز قبل حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی پالیسیاں تمام جنگوں کی ماں کی طرف جاسکتی ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایک بیان میں پیر کوکہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مجھ سے کہا ہے کہ اگر ایران کچھ غلط کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت چکانی ہوگی جیسا کہ چند پہلے ملکوں نے کیا ہے۔قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی نے کہا کہ ٹرمپ ہمیں چند ملکوں کی طرح قیمت چکانے کی دھمکی دیتے ہیں،یہ نائٹ کلب اور جوئے کے اڈوں کی زبان ہے۔لفظی گولہ باری کی دونوں طرف سے یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی کہ جب ٹرمپ نے ایران اور دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ 2015 کا جوہری معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین