• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”طیفا اِن ٹربل“ کا ملک اور بیرون ملک5 روز میں 15کروڑ کار ریکارڈ بزنس


کراچی (محمد ناصر) لالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم ”طیفہ اِن ٹربل“ نے 5 روز میں تقریباً 15 کروڑ کا شاندار بزنس کرکے دھاک جمادی ہے۔

علی ظفر اور مایا علی کی پہلی فلم نے ملک بھر سے 9 کروڑ 86 لاکھ کی آمدنی حاصل کرکے بزنس کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے جبکہ بیرون ملک سے چار کروڑ 40 لاکھ روپے کا شاندار بزنس بھی اپنے نام کیا ہے۔

”طیفا اِن ٹربل“ کا ملک اور بیرون ملک5 روز میں 15کروڑ کار ریکارڈ بزنس

واضح رہے فلمی دُنیا کے ماہرین یہ دیکھ کر اب تک حیران ہیں کہ ”طیفہ اِن ٹربل“ جب ریلیز کی گئی تو نہ عید کا تہوار تھا نہ ہی کوئی سرکاری چھٹی اس کے باوجود بھی اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ہے جو پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

فلمی پنڈتوں نے اب یہ اُمید بھی ظاہر کی ہے کہ عنقریب علی ظفر کی فلم پاکستان کی سب سے کامیاب فلم کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین