لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نےگجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 30میں کامیاب ہو کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ملک بھر میں چودھری پرویز الٰہی واحد امیدوار ہیں جو 1985ء سے لیکر 2018تک ہونے والے انتخابات میں صوبائی انتخاب میں 9ویں مرتبہ مسلسل رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری پرویز الٰہی کو اس حلقے سے ناقابل شکست امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔