• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

جدہ،’الہ دین‘اپنے جادو ئی قالین پر اڑان بھرتا سڑکوں پر آنکلا


 الہ دین کا نا م سنتے ہی اس کا جادوئی قالین اور چراغ کا خیال آتا ہے جس کا حقیقی دنیا سے کو ئی تعلق نہیں لیکن جدہ میں یہ فرضی کر دار حقیقت میں اپنے جادوئی قالین پر اڑان بھرتا سڑکوں پر آنکلا اور سب کو حیران کردیا۔

الہ دین سے متاثر یہ منچلا نوجوان اپنے جادوئی قالین پر اڑتا ہوا شہر بھر کی سڑکوں پر گھومتا رہا جسے دیکھ کر راہگیر نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ ایک جھلک میں اسکی فلائینگ کارپٹ کی حقیقت کسی کی سمجھ میں نہ آسکی۔

الیکٹرک اسکیٹ بورڈ پر سوارحقیقی زندگی کے اس الہ دین کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر شائقین بے حد محظوظ ہورہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین