• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوانح حیات

قُطبِ عالم حضرت مولانا شاہ عبدالرّحیم رائے پُوری قدس سرّہ

مصنّف: مُفتی عبدالخالق آزاد رائے پُوری

صفحات: 720، قیمت: درج نہیں

ناشر: رحیمیہ مطبوعات، رحیمیہ ہائوس، شارع فاطمہ جناح، لاہور

قُطبِ عالم حضرت اقدس شاہ عبدالرّحیم رائے پُوری قدس سرّہ، کا شمار برصغیر پاک و ہند کی اُن عظیم شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے بڑے تدّبر اور فہم و فراست کے ساتھ اس خطّے کو سیاسی، معاشی اور نظریاتی غلامی سے نکالنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ حضرت کا عہدِحیات اس لحاظ سے پُرآشوب تھا کہ پُرانا مسلم معاشرہ زمین بوس ہوچکا تھا۔ 

آپ نے اُس دَور میں احیائے سنّت کا بیڑہ اُٹھایا اور بہت سے ایسے شرعی اعمال، جو ہندو و مسلم مخلوط معاشرے کے زیرِاثر معیوب سمجھے جانے لگے تھے، بحال کیے۔اسی طرح انگریز سامراج سے نجات کے لیے شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ کی ریشمی رومال تحریک کی سرپرستی اور رہنمائی کا فریضہ انجام دیا۔ زیرِتبصرہ کتاب حضرت شاہ عبدالرّحیم رائے پُوری کے نقوشِ زندگی، فکروعمل اور مجاہدانہ کردار کے چند بنیادی پہلوئوں کو بڑی حد تک واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1998ء میں شایع ہوا تھا۔ اب نظرِثانی اور کچھ اضافوں کے ساتھ دوسرا ایڈیشن شایع ہوا ہے۔ یوں اس کی جامعیت بھی بڑھ گئی ہے۔ کتاب کی اشاعت بڑے سلیقے اور نفاست سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین