• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کارواں

سرپرستِ اعلیٰ : پروفیسز محمّد احمد مدّثر خان

صفحات: 200، قیمت: درج نہیں

ناشر: گورنمنٹ ڈگری سائنس و کامرس کالج، لانڈھی نمبر6، کراچی

یہ مذکورہ کالج کا گولڈن جوبلی مجلّہ ہے۔ ایک دَور میں تقریباً تمام کالجز اور اسکولز اپنے سالانہ مجلّے شایع کیا کرتے تھے، جن میں اساتذہ اور طلبہ دونوں ہی کی کاوشیں شامل ہوتی تھیں۔ اس طرح یہ مجلّے یا میگزین نہ صرف ایک صحت مندانہ علمی فضا قائم کرتے تھے، بلکہ ان کے ذریعے طلبہ میں مطالعے اور لکھنے کا رجحان بھی پیدا ہوتا تھا۔ 

اب یہ سلسلہ تقریباً مفقود ہوچکا ہے۔ ایسے میں گورنمنٹ ڈگری سائنس و کامرس کالج کی جانب سے اس مجلّے کی اشاعت ماضی کی اس خُوب صُورت روایت کی احیاء کی ایک بہتر کوشش ہے۔ یہ مجلّہ اُردو، سندھی اور انگریزی زبان میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں رنگین تصاویر بھی شامل ہیں۔ طباعت و اشاعت انتہائی معیاری ہے اور تقریباً تمام ہی مضامین پڑھنے کے لائق ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین