• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا میں لگی آگ تاحال بے قابو، 6افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں لگی آگ تاحال بے قابو، 6افراد ہلاک

کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ کے نزدیک لگی خوفناک آگ نے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مختلف حادثات میں 2 بچوں، 70 سالہ خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔


ایک ہفتے قبل لگنے والی خوفناک آگ تاحال بے قابوہے۔ساتھ ہی آگ مزید بڑھتی بھی جارہی ہے، آگ کی لپیٹ میں آکر 95 ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا تاہم 3500فائرفائٹر اور17ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق اس وقت کیلی فورنیا میں 17 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجس کے باعث 2 لاکھ سے زائد رقبہ تباہ ہوگیا ہے، متاثرہ علاقوں سے 38ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

تازہ ترین