لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ، چودھری سرور، اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، محمد میاں سومرو ،فواد چودھری،ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس،شبلی فراز،مراد سعید، عارف علوی، علی زیدی،مخدوم خسرو بختیار،سردار نصراللہ دریشک،اور نعیم الحق کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کو وزارت داخلہ کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔