• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای کامرس اسٹور بنانانسبتاً آسان ہے لیکن اس سے پیسہ کمانا خاصا مشکل۔ کامیاب ویب سائٹ کے قیام کے لیے یہ مستقل مزاجی اور تحمل کا مطالبہ کرتی ہے۔جن لوگوں نے اس شعبے میں کامیابی حاصل کی، ان سے سیکھنے سے بلاشبہ کامرانی کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔ 

آن لائن بزنس کو روانی سے چلانے کے لیے آپ کو بہت کچھ سیکھنا پڑے گا، جیسے صارفین کو کیسے تلاش کیا جائے؟ ان سے رابطہ کیوں کر استوار کیا جائے؟متعلقہ اور نمایاں تحقیقی نتائج تک کیسے رسائی حاصل کی جائے؟ ان تمام سوالوں کے جوابات آپ کو سال 2018ء کی درج ذیل بہترین ای کامرس کتابیںدے سکتی ہیں، جن میں ای کامرس کے ماہرپروفیشنلز نے اپنے تجربات کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی ہے۔

دی بیسٹ سروس از نو سروس

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

ہم اکثر صارف کو فراہم کی جانے والی شاندار خدمات پربہت متاثر ہوتے ہیں۔ کمپنیاں اپنے صارف یا خریدار کو خوش کرنے اور انہیں اپنی مصنوعات و خدمات کے لیے قائل کرنے کے لیے ہر حد سے گزرجاتی ہیں۔ 

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ بہتر حکمت عملی ہے؟ بل پرائس اور ڈیوڈ جیف اپنے بہترین انداز نظر اور شاندار کتاب میں کچھ اور ہی حکمتِ عملی تجویز کرتے ہیں کہ ’’دی بیسٹ سروس از نو سروس‘‘،جو کتاب کا عنوان بھی ہے۔ 

کسٹمر سروس سیکھنے کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے،جس میں لکھا گیا ہے کہ صارف کے پیچھے ہاتھ دھوکر نہ پڑجائیں کہ وہ آپ کی شکل دیکھ کر ہی راستہ بدل لے، انہیں کمپنی کی خوبیوں اور مصنوعات و خدمات کی خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کی ضروریات پر توجہ مرکوز کریں۔کتاب میں دئیے گئے سات اصول آپ کو بہترین کسٹمر سروس مہیا کرنے والا بنا سکتے ہیں ۔

این انٹرنیٹ ملینئرزسیکرٹ فارمولا

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

کیا آج آپ ای کامرس بزنس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو کچھ پیشگی تیاری کرنی پڑے گی۔ 

ای کامرس انڈسٹری کےتجربہ کار اور آزمودہ شخص جیف واکر نے اپنی کتاب’’این انٹرنیٹ ملینئرزسیکرٹ فارمولا‘‘ میں ایسے اصول و ضوابط بتائے ہیں، جن کی پیروی کرکے آپ اپنے آن لائن بزنس کو یقینی کامیابی سے ہم کنار کرسکتے ہیں۔ 

آن لائن کاروبار شروع کرنے کے لیے یہ بہترین کتاب ہے، جو آپ کو مختصر بجٹ میں کاروبار شروع کرنے کا ڈھنگ سکھاتی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ ان پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفید ہوسکتا ہے جو ای کامرس بزنس شروع کرنے کے خواہش مند ہیں۔

کرشنگ اٹ

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آن لائن پروڈکٹ کی فروخت کسی عام اسٹور پر فروخت کے مقابلے میں بہت آسان ہے، تو یہ تاثرغلط ہے۔کیوں؟ اس کا جواب آپ کو گیری وینر چک(Gary Vaynerchuk)اپنی کتاب’’کرشنگ اِٹ‘‘ میں دیتے ہیں، جو اپنے نام ہی سے اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے پرسنل برانڈ کو متاثر کن بنانے کی اشد ضرورت پڑتی ہے بلکہ اس میں کہیں زیادہ مہارت درکار ہوتی ہے۔ 

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کام کرنے کے بارے میں سیکھنے کے لیے یہ بہترین کتاب ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ آپ کو کامیاب انٹرپرینیورز کی جانب سے سوشل میڈیا کے دانش مندانہ استعمال کی داستانیں سناتا ہے،جن سے رہنمائی حاصل کرکے آپ بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ای بزنس اینڈ ای کامرس مینجمنٹ

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

اگر آپ ای کامرس بزنس شروع کرنے کے لیے نصابی کتاب حاصل کرنےکے خواہاں ہیں تو اس سے بہتر انتخاب اور کوئی نہیں ہوسکتا۔کسی بھی ہنر کے لیے ڈیو چیفی کی مرتب کردہ اس کتاب کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے۔ یہ کتاب ای کامرس بزنس کےان تیکنیکی پہلوؤں اور سافٹ اسکلز کا احاطہ کرتی ہے جو کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔

اسے قومی و بین الاقوامی قارئین کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تحریر کیا گیا ہے،جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کو کیسے ترتیب دیا جائے یا منصوبہ بندی کی کیا اہمیت ہے۔ آپ چاہے طالب علم ہیں، ماہر یا پھرکاروبار شروع کرنے کے خوگر، ہر لحاظ سے یہ کتاب آپ کے لیے بہترین راہ نما بن سکتی ہے۔

دی اسٹارٹ اپ اونرز مینیوئل

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

نیا کاروبار شرو ع کر نے کے لیے یہ رہنما کتاب نہ صرف ای کامرس پروفیشنلز کے لیے سود مند ہے بلکہ ایسے افراد جو اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ کہاں سے آغاز کیا جائے،ان کے لیے یہ بہترین ہدایت نامہ ہے۔ 

ہر چند یہ600سے زائد صفحات پر مبنی ہے ۔ اس میں کئی چارٹس، انفوگرافس اوراستعمال میں سہل چیک لسٹ ہیں جو مطلوبہ ضرورت کے مواد تک آپ کوفوری رسائی دیتے ہیں۔ 

اس کتاب کے اندر موجود مفصل اور کارآمد آؤٹ لائن کی بدولت ہزاروں خواتین و حضرات انٹرپرینیور بن گئے ہیں۔یہ کتاب حکمت عملیاں بنانے پر زور دیتی ہے،جن میں صارف پر توجہ،عام غلطیوں سے احتراز،جامع و مدون کاروبار سازی کی حکمت عملی،کلائنٹس کی ضروریات کے مطابق کاروبار کو متحرک کرنے، طویل اورکم مدت کے منافع جات کے حوالے سے کاروبار کی پیمانہ سازی شامل ہیں۔

ایس ای او 2018

2018 میں ای کامرس پروفیشنلز کیلئے بہترین کتابیں

اگر آپ ای کامرس بزنس سائٹ بناتے ہیں توآپ اس وقت تک ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کرسکتے، جب تک آپ کی ٹارگٹ ٓآڈینس اس ویب سائٹ کو نہیں دیکھتی۔ 

اس کے لیے آپ کو گوگل سرچ کے سب زیادہ سرچ کرنے والے نتائج کی ضرورت پڑے گی۔اور یہ سرچ انجن آپٹمائزیشن (SEO)کی بنیادی باتوں کو سمجھے بنا ناممکن ہے۔ایڈم کلارک کی تحریر کردہ یہ کتاب آپ کو یہ ہنر سیکھنے میں معاونت دےگی کہ کیسےخاص کی ورڈز منتخب کرنے ہیں؟ ایسی حکمت عملی کیسے بنائی جائے جو زیادہ سے زیادہ صارفین تک آپ کےروابط کو ممکن بنائے؟

تازہ ترین