• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”بھارت“ کے گانے ”سلو موشن“میں 500 ڈانسرز ایکساتھ جلو ہ گر ہونگے

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار سلما ن خان فلم ”بھارت“ کے گانے ”سلو موشن“میں 500 ڈانسرز کے ساتھ جلو ہ گر ہو ں گے۔بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق سلمان خان فلم ”بھارت“ کے گانے ”سلو موشن“میں 500 ڈانسرز کے ساتھ جلو ہ گر ہوں گے، جس میں سلمان خان آگ کے رنگ کے ذریعے داخل ہو تے ہی مختلف کرتب کر تے نظر آئیں گے،گا نا60 اور 70کی دہا ئی کے دوران بھارت میں روسی سرکس کی شہرت پر مبنی ہے،یہ گانا بولی وڈ کی تا ریخ کا سب سے بڑا گا نا ہو گا۔۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ،دیشا پتانی اور کترینہ کیف شامل ہیں۔۔فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین