کراچی ( پ ر) یو کے کے ایتھیکل ٹریڈنگ انیشی ایٹو گروپ ( ای ٹی آئی) کے ایک وفد نے سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل ماڈرن سلیوری اسٹریٹجی کی ہیڈ سنڈی برمن اوربزنس و ہیومن رائیٹس کیلئے یو این جی پیز کے سینئر ایڈوائزر بن رٹلج پائلر کے ممبران کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اور سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان ،صوبائی حکومتوں کے عہدیداروں اور تاجروں کے ساتھ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔ ڈی جی ٹی ڈیپ سیالکوٹ نے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔