• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کتاب کی تقریب رونمائی

محکمہ خارجہ پاکستان کے سابق آفیسر اور شاعر شاہ عالم صدیقی کی جانب سے گزشتہ دنوں ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’مائی اسٹنٹ ود فارن آفس‘ کی رونمائی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق جنرل مینیجر قاسم جلالی، معروف ادبی شخصیات ،ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر یاور مہدی ،فرقان حیدر،سعید قریشی، پروفیسر حبیب، پرویز ملک، سیما ملک، شازیہ خان،سراج بٹ،غلام نبی کلہوڑو،بل جیت سنگھ اور کئی معزز شخصیات شامل تھیں ۔اس موقعے پر مقررین نے شاہ عالم صدیقی کی کتاب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عالم نے اپنے 25سالہ زندگی کے جن پہلوئوں اور تجربات کو کتاب میں اُجاگر کیا ہے وہ پاکستان ،بھارت،بنگلا دیش اورشمالی امریکا سے متعلق معلومات کا ایک خزانہ ہےجو کہ آنے والی نسلوں کیے لیے رہنمائی فراہم کرتا رہے گا ۔

اس موقعے پر شاہ عالم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے اپنے تجربات اور مشاہدات کو بیان کیا ہے ۔انہوںنے تقریب میں شریک مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقعے پر پر تکلف عشائیے کے بعد محفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین