• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اسرائیلی فوج نے سفاکی کی انتہا کردی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نمازِ عید ادا کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967ء کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا، جس کے باعث فلسطینیوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر جانے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نمازِ عید ادا کرنا پڑی۔

اسرائیلی حکام نے اس اقدام کی وجہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ایک خطرناک مثال قائم کر سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید