’ملک محمد نواز ن لیگ کے ہی نہیں سیالکوٹ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہوسکے گا۔
یہ بات مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے ایک تعزیتی اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ ملک محمد نواز سے ان کی ذاتی شناسائی تھی ۔ وہ بے باک اور حوصلہ مند شخصیت تھے اور مشکل وقت میںڈٹ کے کھڑے ہوجاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں ہوسکے گا۔اس موقع پر ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے کہا کہ ملک محمد نواز نہ صرف ملک یونس کے قریبی عزیز تھے بلکہ سیالکوٹ میں ن لیگ کا سرمایہ بھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ملک محمد نواز اور ملک یونس کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ملک محمد نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔