بلوچستان کے علاقے بیلا کے قریب مسافرکوچ کھائی میں گر گئی، حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف مسافر بسوں کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اسپتال میں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔