• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانیہ میں پولیس کے احتسابی نظام کے تحت مالی سال 26-2025ء کے دوران ویسٹ یارکشائر پولیس کے 15 افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا یا ان کی خدمات ختم کر دی گئیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں مجموعی طور پر 461 پولیس افسران برطرف ہوئے جو اب تک کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔

ہوم آفس کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 461 افسران کو برطرف یا ان کے کنٹریکٹ ختم کیے گئے جبکہ اس سے ایک سال قبل یہ تعداد 426 تھی۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ پولیس برطرفیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ یارکشائر پولیس کے علاوہ میٹرو پولیٹن پولیس، گریٹر مانچسٹر، ویسٹ مڈلینڈز، ایسیکس، مرسی سائیڈ، ہمبر سائیڈ اور ٹیمز ویلی پولیس میں بھی متعدد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطرف کیے گئے تمام افسران ایک جیسے الزامات میں ملوث نہیں تھے، ان کے خلاف پیشہ ورانہ بدانتظامی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور دیگر محکمانہ معاملات پر شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

ماہرین کے مطابق برطرفیوں میں اضافہ پولیس کے احتسابی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان پولیس فورسز کو درپیش اندرونی مسائل کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کی کوششوں کے باوجود انگلینڈ اور ویلز میں پولیس افسران کی مجموعی تعداد میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد بھی بدستور بلند ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید