• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار نے خاتون کو اپنے جوتےپہنادیئے


سعودی پولیس اہلکار نے حج کے لیے آئی خاتون کو اپنے جوتے اْتار کر پہنادیئے، اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ۔

سعودی عرب کے ایک پولیس اہلکار نے ہمدردی کی مثال قائم کردی۔حج کے لیے آئی خاتون نے جوتیاں کھونے کے بعد تپتی ہوئی زمین سے محفوظ رہنے کے لیےگتے باندھ لیے تھے جسے دیکھ کر ایک اہلکار وہاں چلا آیا۔

پولیس اہلکار نے اپنے پیر سے دونوں جوتے اْتار کر خاتون کو دے دیے جنہیں پہن کر انہوں نے اہلکار کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی پولیس اہلکار کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین