• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف عدالت میں پیشی کے بعد واپس جیل روانہ

نوازشریف کو احتساب عدالت میں مختصر سماعت کے بعد واپس اڈیالہ جیل روانہ کردیا گیا جب کہ اس موقع پر کوریج کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتر بند کے ذریعے احتساب عدالت لایا گیا۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو احتساب عدالت میں جانے سے روک دیا گیا، جبکہ سینیٹر چوہدری تنویر، سعدیہ عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور پرویز رشید کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

اس موقع پر پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء اور نیب ٹیم بھی ریکارڈ لےکراحتساب عدالت پہنچی۔

تازہ ترین