• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھل: اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کیخلاف جی یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ٹھل(نامہ نگار) تعلقہ سول اسپتال میں درجنوں گھوسٹ ملازمین ،ادویات کی عدم دستیابی اور فنڈز کی رقم میں خورد برد کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے سیکڑوں کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت میر حسن برڑو، احسان احمد کھوسو،امیر بخش ٹانوری،صبغت اللہ جعفری،لیاقت بنگلانی اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرے کے قائدین نے کہا کہ تعلقہ سول اسپتال میں ایک سو سے زائد ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینات ہے لیکن اسی فیصد ملازم اسپتال انتظامیہ سے ساز باز کر کے ڈیوٹی پر نہیں آتے۔اسپتال میں پینے کا پانی ،صفائی ،بجلی ،معیاری ادویات اور دیگر بنیادی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔اسپتال کے ایم ایس کی عدم دلچسپی کے باعث اسپتال جانے والے مریض صحتیاب ہونے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اسپتال میں کتے اور سانپ ڈسنے کے علاج کیلئے انجیکشن موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاری بھرکم تنخواہ لینے والے ڈاکٹر کچھ وقت کیلئے اسپتال آکر خوش گپیوں میں وقت گزار کر ٹائم پاس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کی دو ایمبولینس خراب حالت میں ہیں ان کی مرمت کیلئے آنے والا بجٹ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے۔اسپتال میں ایکسرے، الٹراسائونڈ اور دیگر ٹیسٹ کے پیسے بھی مریضوں سے بٹورے جا رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ تعلقہ سول اسپتال کی حالت کو بہتر بنا کر تمام عملے کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے۔

تازہ ترین