مرتب: عالیہ کاشف عظیمی
ایثار و قربانی، اطاعت و جاں نثاری کے جذبات سے لبریز اسلامی تہوار، عیدالاضحی کے موقعے پر ہم نے سنڈے میگزین کے معروف سلسلے ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ کے لیے پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، تو جواباً دِلی جذبات کی ترجمانی کرتے آپ کے پیغامات ملنے کا آغاز بھی ہوگیا۔بروقت موصول ہونے والے کچھ پیغامات آپ کے پیاروں کی نذر ہیں۔
(اہلِ خانہ کے نام)
محترم ابّو جان، مجازی خدا، بیٹی، داماد، نواسے، بیٹیوں، بہوئوں، پوتیوں، پوتوں، بہنوں، بھائیوں، سُسرال اور میکے کی رونقوں، بچّے، بچّیوں، نئی نویلی دلہنوں اور میری سکھی سہیلیوں کو عیدالاضحی مبارک ہو۔
(معصومہ، حیدر آباد کی جانب سے)
(زندگی کی اوّلین خوشی، علی کامران کے لیے)
میرے شریکِ سفر! میری سب وفائیں، پُرخلوص دُعائیں، نیک تمنائیں آپ کے نام ہیں۔ اللہ کے حضور دُعا گو ہوں کہ آپ کو عُمرِخضر عطا ہو اور مَیں سدا سہاگن رہوں کہ آپ کی محبّت اور بھروسا ہی میرا ہارسنگھار ہے۔ عیدالاضحی کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔
(عصمت علی کامران، ناظم آباد، کراچی کا محبّت بَھرا پیغام)
(اُمّتِ مسلمہ کے لیے)
دِل کی اَتھاہ گہرائیوں سے اُمّتِ مسلمہ کو عیدالاضحی مبارک ہو۔
(فرید اقبال انجم، محمّد فصیح، مسعود علی، انعمتیٰ، اور مطیبہ، پاک پتن کی جانب سے)
(پیاری امّی جان کے نام)
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی کے ساتھ عُمرِ خضر عطا فرمائے اور ہمارے سَروں پہ آپ کا سایا تاقیامت سلامت رہے(آمین)۔ عید مبارک۔
(طاہرہ نور کی طرف سے)
(جان سے پیاری امّی کے لیے)
پیاری امّی! دُعا کریں کہ جلدی سے کالج سے چُھٹیاں مل جائیں، تاکہ مَیں آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکوں۔
(محمّد اسحاق کی جانب سے)
(پاکستانیوں کے نام)
آپ کسی بھی عُہدے پر فائز ہوں، کوشش کریں کہ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔ میری جانب سے آپ سب کو خوشیوں بَھرا تہوار مبارک ہو۔
(پروفیسر محمّد فیصل نوید گلیانوی کا پیغام)
(راج دُلارے بھائیوں کے لیے)
کاشف، وجّی اور تنزیل! ہمیشہ خوش اور ایک دوسرے کا بازو بنے رہو۔ اللہ کے حضور دُعا گو ہوں کہ یہ عید آپ تینوں کے لیے خوشیوں کی پیام بر بن کر آئے(آمین)۔
(اکلوتی اور لاڈلی بہن، طاہرہ جبیں کا پیار)
(متاعِ جاں، امّی اور ابّو کے نام)
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔ ہیپی عید الاضحی۔
(فوزیہ، افتخار، کرن اور فیضان، سرگودھا کی دُعا)
(دنیا بَھر کے مسلمانوں کے لیے)
آپ سب کو بڑی عید کی بڑی بڑی خوشیاں مبارک ہوں۔
(جبینہ علی کی طرف سے)
(اہلیانِ اسلام کے نام)
عالمِ اسلام کو عید کی ڈھیروں ڈھیر خوشیاں مبارک ہوں۔
(شمس ساجد کی جانب سے)
(اہلِ وطن، روزنامہ جنگ اور جنگ، سنڈے میگزین کی ٹیم کے لیے)
دُعائوں اور نیک تمنائوں کے ساتھ آپ سب کو بڑی عید مبارک ہو۔
(ڈاکٹر منصور جمال، خان زادہ، نوشہروفیروز، سندھ کی طرف سے)
(اہلِ وطن کے لیے)
مُلک کے ہر شہر، گائوں، قصبے اور دیہات میں مقیم مسلمانوں کو بڑی عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
(بشیر احمد بشیر کی جانب سے)
(اپنے پیاروں اور وطن کے باسیوں کے نام)
آپ سب کو عیدِ قرباںمبارک ہو۔
(فہیم مقصود، لاہور کی مبارک باد)
(شریکِ سفر، شازیہ عمران کے لیے)
ہیپی بقر عید۔
(عمران خالد خان، گلستانِ جوہر، کراچی کی جانب سے)
(اہلِ خانہ، کزنز اور رشتے داروں کے نام)
رب العزّت سے دُعاگو ہوں کہ وہ ہمیں عید کی حقیقی اور بے پایاں مسّرتوں اور خوشیوں سے نوازے(آمین)۔ میری طرف سے عید مبارک۔
(امبرین عامر کی جانب سے)
(اہلِ ایمان کے لیے)
دِل کی گہرائیوں سے عیدالاضحی مبارک۔ ربِ کریم سے دُعا ہے کہ ہمارا پیارا وطن تا قیامت سلامت رہے اور اس کا چپّا چپّا چمکتا دمکتا رہے(آمین)۔
(بلال یونس شیخ اور روحان یونس شیخ، سعید آباد کی طرف سے)
(والدین(مرحومین) اور پاکستانیوں کے نام)
ہر عید کے موقعے پر آپ دونوں بہت یاد آتے ہیں۔میری جانب سے پاکستانی بہنوں، بھائیوں، بزرگوں اور بچّوں کو عید مبارک۔
(حیدر علی خان، اورنگی ٹاؤن، کراچی کی جانب سے)
(سیاست دانوں کے لیے)
ہماری تمام سیاست دانوں سے درخواست ہے کہ وہ قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو فوقیت دینے کی بجائے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کےضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔
(محمّد عالیان احمد عمرانی،عقیقہ عمرانی،عافیہ عمرانی اور رضوانہ عمرانی کی جانب سے)