• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری

Latest News
ملتان......ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ میٹرو بس کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی سروے کا آغاز کر دیا گیا ۔

پنجاب حکومت نے ملتان کی ضلعی انتظامیہ کو میٹرو بس کے انیس کلومیٹر طویل فیز ٹوکی تعمیرکا عندیہ دے دیا ہے ۔ اس کے لیے چونگی نمبر نو اور چوک قذافی پر ٹرانسفر سیکشن پہلے مرحلے میں ہی تیار کرلیا جائے گا ۔ یہ روٹ چوک کچہری ،ایس پی چوک ،پرانا شجاع آباد روڈ ،ناگ شاہ چوک سے ہوتا ہوا بہاولپور روڈ پرختم ہوگا۔

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا پہلا مرحلہ ساڑھے اٹھارہ کلو میٹر طویل ہے ۔ اس منصوبے پر کا م تیزی سے سے جاری ہے اور اسے 15 مئی 2016 کو مکمل ہونا ہے ۔ میٹروبس ساڑھے بارہ کلومیٹر کا سفر فلائی اوررز پر طے کرے گی جس کےلیے 21 اسٹیشن تعمیر کیے جا رہے ہیں ۔ ہر اسٹیشن پر معذور افراد کے چڑھنے کے لیے خصوصی راستہ بھی بنایا جارہا ہے ۔

دوسرے مرحلےسے پہلے قذافی چوک سے نئی کچہری تک میٹرو روٹ بنانے کی تجویز بھی زیرغور ہے ۔ تمام متوقع روٹس کا پیپر ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جو پلاننگ تیارکی گئی تھی وہ ٹوٹل 37 کلومیٹر تھی جس میں فیز ون میں مکمل ہو رہی ہے جبکہ یہ مکمل ہونے پر میرا خیال ہے کے حکومت فیز ٹو شروع کرے گی ۔

میٹرو بس کے پہلے فیزکی تیاری کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا تو ہے لیکن وہ پُر امید ہیں کہ اس منصوبے کے مکمل ہوجانے پر انھیں بہترسفری سہولیات میسرآئیں گی ۔
تازہ ترین