• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی وزارت نہ بھی لوں تب بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ابھی وزارت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو وزارتوں کیلئے مررہے ہوتے ہیں، اگر میں کوئی وزارت نہ بھی لوں تب بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا، میں آٹھ دفعہ وزیر رہ چکا ہوں جو بہت ہے، یہ بھی مجھے قبول ہے کہ میں حلف نہ اٹھاؤں، یہ کپتان کا امتحان ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو کہاں کہاں کھیلانا چاہتا ہے، عمران خان اگر کسی کو باؤنڈری پر کھیلانے کا شوقین ہے تو اسے باؤنڈری پر کھیلالے،قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ایاز صادق سے کہا کہ اب کس کا اسپیکر بند کروگے، دنیا بہت چھوٹی ہے تم نے پانچ سال میرا جینا مشکل کردیا، پاکستان دس کروڑ نوجوانوں کا سمندر ہے ہمارے لئے غلطی کی گنجائش نہیں ہے، یہ نوجوان اِدھر سے اُدھر بھی ہوسکتا ہے، نوجوان سمندر ہے جسے ساتھ لے کر چلنا ہے، اپوزیشن اکٹھی نہیں مگر تعداد میں بہت بڑی ہے، مرکز، پنجاب اور سینیٹ میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی حکومت کو قانون سازی میں بڑی مشکل پیش آئے گی، ن لیگ اقتدار سے دور نہیں رہ سکتی وہاں فارورڈ بلاک بنے گا، میں ن لیگ سے 42افراد نکلنے کا کہتا تو میرا مذاق اڑایا جاتا تھا اب 60ارکان نکلے ہیں، پی ٹی آئی اگر صحیح فیصلے کرتی تو بیس بائیس سیٹیں مزید حاصل کرتی، انگوٹھیوں کی عمر گزر چکی دس کروڑ نوجوان اور بیس کروڑ عوام شیخ رشید کے ساتھ ہے، میں نے پندرہ سو کی انگوٹھیاں لیں جس کے کراچی کا ایک شخص تین لاکھ روپے دے رہا ہے کہ میرا نام ٹی وی پر لے لو، عوام، مضبوط پاکستان اور اسلام کا کام کر کے رہوں گا، ہمارے پاس ایک طرف سمندر دوسری طرف دشمن ہے ہمیں اسی پاکستان کو بنانا ہے، پاکستان کرپشن ختم کردے تو ہر قسم کی صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے، نوجوانوں کو بیس پچیس لاکھ نوکریاں بھی دیدیں تو وہ مطمئن ہوجائیں گے ورنہ جس جذباتی نوجوان نے شوق سے عمران خان کو ووٹ دیا اس کے پلٹنے میں بھی دیر نہیں لگ سکتی ہے۔کیپٹل ٹاک کے یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام میں اسلام آباد کی شاہراہوں اور پبلک مقامات پر شہریوں سے بھی گفتگو کی گئی۔ 
تازہ ترین